بھٹکل:27/مارچ(ایس اؤنیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کے شعبہ مینجمنٹ اسٹڈیز (ایم بی اے ) کے زیرا ہتمام مورخہ 2/اپریل کو کالج کیمپس میں’’arCANa‘‘کے موضوع پر قومی سطح کا مینجمنٹ فسٹ منعقد کیا جارہا ہے جس میں ایک لاکھ روپئے کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ فسٹ میںخاص کر ہرزمرے کے انڈر گریجویٹ طلبا حصہ لیں گے۔ اس بات کی جانکاری کالج پرنسپال ڈاکٹر مشتاق بھاوی کٹی نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔
ارکانا یعنی Exquisite yourCANabilities(آپ اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرسکتے ہیں) انتظامی فسٹ بیسٹ مینجر، ویلٹانس (ویلتھ مینجمنٹ )، سی ایس آر، جنرل مینجمنٹ ، اسٹارٹ ٹو اسٹانڈ (بزنس پلان ) جیسے ایونٹس پر مشتمل ہے۔ فسٹ طلبا کو جہاں اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع دے گا وہیں روزگار کے لئے کئی مواقع فراہم کرے گا۔ طلبا کو کارپوریٹ میدان میں قدم رکھنے سےپہلے خود احتسابی کا احساس پیدا کرتے ہوئے ایک بنیاد فراہم کرنا مقصود ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ فسٹ کے ذریعے پڑوسی ریاستیں جیسے کیرلا ، گواسمیت اپنی ریاست کرناٹکاکے 25کالجوں کی ٹیم کی شکل میں قریب 500طلبا کے شریک ہونے کا امکان ہے، امسال فسٹ میں مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نئی اسکیموں کےپس منظر میں عنوانات طئے کئے گئےہیں۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ فسٹ میں کل 1لاکھ روپئے کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ فسٹ کے سلسلے میں مزید جانکاری اور معلومات کے لئے کالج کے ویب سائٹ www.aitm.edu.in/arcanaپر کلک کرسکتے ہیں۔